ابنا: شام کےشمال مغربی شہر حلب کے گورنر نے کہا ہے کہ شام کے جوان جوق درجوق فوج میں شامل ہورہےہیں۔ انہوں نےکہا کہ شام کے جوانوں نے مفتی اعظم کی اپیل پر لبیک کہہ کر فوج میں شامل ہونا شروع کردیا ہے۔ شام کے مفتی اعظم شیخ بدرالدین حسون نے جوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ فوج می شامل ہوکر دہشتگردوں کے مقابل اپنے ملک و ملت کی حفاظت کریں ۔ حلب کے گورنر وحید عقاد نے کہا کہ شام کی فوج نے حلب کے بہت سے علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سےآزاد کرالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عوام سے خالی علاقوں میں موجود ہیں اور امدادی کاروانوں پر حملے کررہے ہیں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ صوبہ حمص کے صدر مقام میں دہشتگردوں نے سرکاری ٹی وی ریڈیو کی عمارتوں پرحملہ کرکے ان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن فوج نے ان کا یہ حملہ ناکام بنادیا۔
واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242